برصغیر میں بریانی کہاں سے آئی؟

منگل 22 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بریانی کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے، کیوںکہ یہ برصغیر میں رہنے والے لوگوں کی بہت ہی پسندیدہ ڈش ہے جو کسی بھی تہوار پر ہر گھر میں بنائی جاتی ہے۔ لیکن بہت لوگوں کو یہ نہیں پتا کہ بریانی پاکستان اور انڈیا کی ایجاد نہیں ہے، بلکہ ایران سے یہاں آئی تھی۔

ایران میں بریانی کھانے کی ایجاد تب ہوئی تھی جب جنگ کے دوران سپاہیوں کو کھانے کے لیے بہت سی چیزیں میسر نہیں تھیں۔ ایسے وقتوں میں ان کے لیے سب سے زیادہ آسان تھا چاولوں کو کسی بھی قسم کے گوشت کے ساتھ پکا لیا جائے اور جو بھی مصالہ جات ملیں، انہیں بھی ساتھ پکا لیا جائے، مصالحہ جات سے بریانی کا ذائقہ اچھا ہوجاتا ہے۔

بریانی سے بھی پہلے پلاؤ کا رواج تھا اور اس کی بھی شروعات ایران سے ہی ہوئی تھی اور جیسے جیسے بریانی کا رواج بڑھتا گیا، ویسے ویسے ہی بریانی کی مختلف اقسام سامنے آتی گئیں۔ بیف، مٹن اور چکن بریانی کے علاوہ سی فوڈ بریانی، تکہ بریانی، باربی کیو بریانی اور کوفتہ بریانی خاصی ان ہیں۔

آپ سے ایک ترکیب شیئر کرتے ہیں، بنا کر خود بھی لطف اندوز ہوں اور گھر والوں سے بھی داد سمیٹیں۔ کوفتہ بریانی بننے میں بھی زیادہ وقت نہیں لیتی، دیکھتے ہیں اس کے لیے کون کون سی اشیا کی ضرورت پڑے گی۔

کوفتہ بریانی میں استمعال ہونے والے اجزا

چکن، بیف یا مٹن کے کوفتے (جو پہلے سے تیار ہوں) 10 سے 12 کوفتوں میں 3 سے 4 افراد کے لیے کوفتہ بریانی بن جائے گی۔

چاول: ڈیڑھ کپ

لہسن ادرک کا پیسٹ: ایک کھانے کا چمچ

تیل: 5 یا 6 بڑے چمچ

لانگ: 6 عدد

ثابت کالی مرچ: 6 عدد

زیرہ: ایک چھوٹا چمچ

لال مرچ، نمک، ہلدی: حسبِ ذائقہ

بریانی مصالحہ: حسبِ ضرورت

ٹماٹر: 6 عدد

ہری مرچیں: 4 یا 5

ہرا دھنیا: سجاوٹ کے لیے

پیاز: ایک بڑی یا 2 چھوٹی

زردے کا رنگ، حسبِ ضرورت

پکانے کی ترکیب

کوفتہ بریانی کے لیے پہلے پتیلی میں کوفتے کا مصالہ بنانا ہے۔ تیل گرم کرکے اس میں کٹی ہوئی پیاز لال کرنی ہے، جس کے بعد سارے مصالے، ٹماٹر اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کے بھوننا ہے۔ جب ٹماٹر اچھی طرح بھُن جائیں اور مصالہ پک جائے تو کوفتہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ ساتھ ہی چاولوں کے لیے پانی اُبلنے رکھ دیں اور جب پانی اُبل جائے تو چاول ڈال کر اتنی دیر پکائیں کے تھوڑی سی گنجائش باقی ہو۔

چاولوں کو چھان لیں، اور کوفتے کے مصالحے کے اوپر چاولوں کی طے لگا کر ہرا دھنیا اور تھوڑا سا زردے کا رنگ ڈال کر ہلکی آنچ پہ دم کے لیے چھوڑ دیں۔ 10 منٹ کے بعد چولہا بند کر دیں اور اچھی طرح چاولوں کو مکس کرکے ڈش میں نکال کر پیش کریں۔ مزیدار کوفتہ بریانی تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp