عمران خان کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنے سے چیف جسٹس کا اپنا تاثر خراب ہوگا، مریم نواز

بدھ 23 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنے سے عمران خان کا تاثر بہتر نہیں ہو گا البتہ چیف جسٹس کا اپنا تاثر خراب ہوگا۔

بدھ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا ڈھٹائی کے ساتھ عمران خان کے لیے ہمدردی کا اظہار کرنا، اس سے عمران خان کا تاثر بہتر نہیں ہو گا البتہ چیف جسٹس کا اپنا تاثر خراب ہوگا۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اس سے قبل بھی کئی واقع پر چیف جسٹس آف پاکستان  مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔ 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں مریم نواز نے کہا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان ایک سیاسی جماعت کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔ مریم نواز نے کہا تھا کہ میرا چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے سوال ہے کہ لاڈلے پر ضمانتوں کی برسات کیوں کر رہے ہیں؟

عمران خان کو گڈ ٹو سی یو کہنے پر بھی مریم نواز نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال پر تقنید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اربوں کے ڈاکنے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں۔

قبل ازیں ایک موقع پر مریم نواز نے کھڈیاں قصور میں منعقدہ ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کو مشورہ دیا تھا کہ وہ عمران خان کے پیچھے نہ لگیں کیوں کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پہلے سہولت کاروں کو استعمال کرتے ہیں اور پھر ان کی مٹی پلید کردیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں