پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف 70 رنز سے فتح حاصل کرلی

جمعرات 16 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف 70 رنز سے فتح حاصل کرلی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 5 وکٹ پر 165 رنز اسکور کیے۔ منیبہ نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے۔ جبکہ ندا ڈار 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ویمنز ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔ تاہم آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی نشرا سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والی پہلی بیٹر بن گئیں۔

منیبہ نے نہ صرف 102 رنز کی اننگز کھیلی بلکہ وہ اس ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والی پلیئر بھی بن گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم