عمران خان کی جیل میں حالت کیسی ہے؟ حکومت رپورٹ پیش کرے، سپریم کورٹ

جمعرات 24 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے اٹارنی جنرل پاکستان کو حکم دیا ہے کہ وہ جیل میں عمران خان کی حالت زار کے بارے میں رپورٹ 28 اگست تک جمع  کرادے تاکہ بینچ کے ارکان چیمبر میں اس کا جائزہ لے سکیں۔

عدالت نے جمعرات کو اپنے حکمنامے میں کہا کہ درخواست گزار کے وکیل سردار محمد لطیف خان کھوسہ نے پیشی کے دوران مطلع کیا کہ ہائیکورٹ کے حضور کارروائی جاری ہے لہٰذا ان درخواستوں پر 23 اگست کے عدالتی حکم کے تحت زیرغور معاملات سے متعلق مزید کارروائی کرنے سے پہلے ہائی کورٹ کے حکم کا انتظار کرنا مناسب ہوگا۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حکم دیا کہ اس دوران پاکستان کے لیے اٹارنی جنرل درخواست گزار (عمران خان) کی حالت زار کے بارے میں 28 اگست تک رپورٹ جمع کرائیں گے۔

اس حوالے سے سینیئر صحافی حسنات ملک نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس عمر عطال بندیال کے حک مذکورہ حکم کا ذکر کرتے ہوئے حکمنامے کی کاپی بھی منسلک کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں