عامر خان کے بارے متنازع بیان پر عمیر رانا کیا کہتے ہیں؟

اتوار 27 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عمیر رانا بہت اچھے اداکار ہیں، شوبز انڈسٹری میں اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے قابل ستائش کام کیا ہے۔ وہ اب شوبز صنعت میں آنے والے بہت سے نوجوان ستاروں کے انسٹرکٹر بھی ہیں۔

عمیر رانا نے ہمیشہ اپنے ہر پروجیکٹ میں بہت ہی عمدہ کام کیا ہے۔ انہوں نے ڈراما سیریل ’سنگِ ماہ‘  اور ’پنجرا‘ جیسے ڈراموں میں اپنے کردار کے جوہر دکھائے ہیں۔اب ناظرین بہت جلد انہیں ’ عشق مرشد‘  میں دیکھیں گے۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمیر رانا سے ان کے مشہور بیان کے بارے میں پوچھا گیا ، جس میں انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے ان کے روپ کو کاپی کیا ہے۔

یہ بیان اس وقت وائرل ہوا تھا جب عمیر رانا اور عامر خان دونوں اپنے اپنے پروجیکٹس میں ایک ’سکھ‘ کا کردار ادا کر رہے تھے اور دونوں کے کردار اور میک اَپ میں بہت ہی زیادہ مماثلت پائی گئی تھی۔

عمیر رانا نے بتایا کہ انہوں نے یہ بات ایک آن لائن انٹرویو کے دوران مزاحیہ انداز میں کہی تھی کہ عامر خان نے فلم میں ان کے روپ کی نقل کی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا نے اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

عمیر رانا نے کہا کہ وہ عامر خان کے کام اور ہندوستانی سنیما کے لیے ان کی نا قابل فراموش خدمات کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ میں عامر خان کی ایک بڑے فلمی اسٹار کی حیثیت سے بہت قدر کرتا ہوں۔ میرے مذاق کے طور پر کہنے والے الفاظ کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔

عمیر رانا نے اپنے بالوں کو رنگنے سے انکار کرنے کی وجہ بھی بتائی اور انکشاف کیا کہ انہیں بطور ہیرو اداکاری کے دوران بالوں کو رنگنے کے لیے کہا گیا لیکن میں نے اس سے بغاوت کی  اور بال رنگنے سے انکار کر دیا کیونکہ میں کبھی بھی کسی ’ریس‘ میں نہیں پڑنا چاہتا ۔

عمیررانا کا کہنا تھا کہ وہ خود کو ایسا ہی رکھنا چاہتے ہیں جیسا قدرت نے انہیں بنایا ہے، میری خواہش ہوتی ہے کہ میں اپنی شکل پر زیادہ توجہ دینے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی جھوٹ پر مبنی فلم دھرندھر کے جواب میں پاکستان کا ’میرا لیاری‘ فلم کا اعلان، شائقین پُرجوش

پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کا دائرہ کار وسیع، پورٹ قاسم اور ریکوڈک سے اہم معاہدے طے پاگئے

شعیب اختر ڈھاکا کیپیٹلز کے مینٹور کے طور پر بنگلہ دیش پہنچ گئے

ٹریفک حادثے میں جاں بحق معروف اینکر کی نماز جنازہ کا اعلان

کراچی کا اسٹیڈیم لاہور سے بھی اچھا ہوگا، پی سی بی چیئرمین نے نیا پلان شیئر کردیا

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں بھی افغان باشندوں کی واپسی کے لیے کارروائیاں شروع، کیا کے پی حکومت وفاق کے ساتھ تعاون پر آمادہ ہو گئی؟

چارسدہ کا ماحول دوست سروس اسٹیشن: صفائی اور پانی کی بچت ایک ساتھ

پاؤں سے پینٹنگز بنانے والی گلگت بلتستان کی باہمت فنکارہ زہرا عباس کی بے مثال کہانی

کالم / تجزیہ

اگلی بار۔ ثاقب نثار

جرمنی کا ٹاؤن رائٹرز پروگرام پاکستان میں کیوں نہیں؟

شاعرِ مشرق اور مصورِ مشرق کی پتنگ بازی