توشہ خانہ تحائف کی نیلامی کا کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لے لی

منگل 29 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ قانون بے شک نیا بن جائے ہائیکورٹ کا فیصلہ اپنی جگہ برقرار رہے گا، جس پروفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی۔

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، جسٹس اطہر من اللہ 2 رکنی بینچ کا حصہ رہے۔

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ قانون جو بھی بن جائے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا، ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ توشہ خانہ تحائف عوامی ملکیت ہیں، عوامی ملکیت کے حامل تحائف کی نیلامی میں ہر شخص حصہ لے سکتا ہے۔

’تحائف عوامی ملکیت ہیں تو ایسا ممکن نہیں کہ صرف مخصوص افراد ہی خرید سکیں۔‘

جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق درست ہے، سب سے زیادہ بولی دینے والا ہی تحفہ خریدنے کا حقدار ہوسکتا ہے۔

وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کی پیروی کرنے یا نہ کرنے پر وقت مانگ لیا، ڈپٹی اٹارنی جنرل ملک جاوید نے حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا کر دی۔

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس کی وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی تو وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کیس میں ہائیکورٹ احکامات کیخلاف دائر اپیل واپس لے لی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ توشہ خانہ نئے رولز کی روشنی میں اپیل واپس لینا چاہتے ہیں۔

جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ رولز پر نہ جائیں توشہ خانہ پر پہلے ہی بہت شرمندگی ہوچکی ہے، رولز کی بات کریں گے تو سوال اٹھائیں گے کہ کس قانون کے تحت قواعد بنائے ہیں۔ قواعد کی بات رہنے دیں اپیل واپس لے رہے ہیں تو ایسے ہی لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں