چینی کی قیمت میں اضافہ ناقص گورننس کا عکاس ہے، اسحاق ڈار

جمعرات 31 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہےکہ  چینی کی قیمت میں اضافہ  بے ایمان کاروباری طریقوں اور ناقص گورننس کی عکاسی ہے۔

ایک بیان میں چینی کی قیمت میں اضافے  پر ردعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  ملک میں چینی کے ذخائر سے متعلق فالس الارم کی کوئی ضرورت نہیں۔ ملک میں چینی کا موجودہ ذخیرہ 23 لاکھ میٹرک ٹن ہے اور چینی کی ماہانہ کھپت 5 لاکھ میٹرک ٹن سے کچھ زیادہ ہے۔

سابق وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اگلا کرشنگ سیزن صرف ڈھائی ماہ بعد 16 نومبر سے شروع ہوگا، نئےکرشنگ سیزن کے ابتدائی مرحلے میں تقریباً 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی دستیاب ہوگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ذخائر کی پوزیشن کی عکاسی نہیں کرتا۔ چینی کی قیمت میں اضافہ  بے ایمان کاروباری طریقوں اور ناقص گورننس کی عکاسی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے تمام تر تصدیق کے بعد ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمدکی اجازت دی تھی، چینی کی برآمد سے پاکستان کو 125 ملین ڈالرکا  قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں