آج محمد رضوان، بابر اعظم کا سامنا کریں گے

جمعہ 17 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطان کا سامنا پشاور زلمی سے ہوگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔

بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی اپنا دوسرا میچ کھیلے گی جب کہ ملتان سلطان کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہے ۔

ملتان سلطان نے سیزن 8 کے ابتدائی میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کے بعد دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر کم بیک کیا۔ آج پشاور زلمی کے خلاف تیسرے میچ میں حصہ لے گی۔

دونوں ٹیموں کے پاس میچ وننگ کھلاڑی موجود ہیں۔ پشاور زلمی افتتاحی میچ میں کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے بعد پرعزم نظر آ رہی ہے۔

ملتان سلطان کی جانب ریلی روسو نے سیزن کے ڈیبیو میچ میں صرف 42 گیندوں پر 78 رنز بنائے۔ دوسری جانب احسان اللہ نے 4 اوررز میں 12 رنزکے عوض 5 کھلاڑی آؤٹ کرکے تاریخ رقم کی۔

پشاور زلمی کے جانب سے سٹار کھلاڑی کوہلر کیڈمور نے کراچی کے خلاف 50 گیندوں پر 92 رنز بنا کر ٹیم کو فتح یاب کیا۔ جیمز نیشام اور کپتان بابراعظم بھی میچ وننگ کھلاڑی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں