ایشیا کپ 2023: بھارت پہلا میچ جیت کر سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ 2023 کے راؤنڈ میچ میں بھارت نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، اور ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں ہی کامیابی حاصل کر کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کے باعث بغیرنتیجہ ختم ہو گیا تھا، اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

نیپال کی ٹیم بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 230 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی ، تمام کھلاڑی 48.2 اوورز میں پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی اننگز کے دوران بارش کے باعث 2 بار میچ روکنا پڑا، اور پھر میچ کو 23 اوورز تک محدود کرتے ہوئے انڈیا کو 145 رنز بنانے ٹارگٹ دیا گیا جو انہوں نے 20.1 اوورز میں حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے اوپننگ بیٹرز روہت شرما نے 74 اور شبمن گل 67 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور 10 وکٹوں سے ٹیم کو فتح دلا دی۔

نیپال کی بیٹنگ

نیپال کی جانب سے اوپنر کوشال بھورٹیل 38 رنز پر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد بھیم شرکی کو 7 رنز پر رویندرا جڈیجا نے آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ آصف شیخ 58، گلسان جھا 23، روہت پوڈیل 5 اور کوشل مَلا نے 2 اسکور بنائے۔

بھارت کی جانب سے روینڈرا جڈیجا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ  محمد سراج نے  2 اور شردُل ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا، بھارت کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 266 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی مگر بارش کی وجہ سے پاکستان اننگز شروع ہی نہیں ہو سکی تھی۔

ایشیا کپ 2023 کے راؤنڈ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کے لیے اچھا موقع ہے کہ نیپال سے میچ جیت کر ٹاپ فور میں جگہ بنالے۔

روہت شرما کے مطابق نیپال سے مدمقابل بھارتی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی جگہ محمد شامی کو شامل کیا گیا ہے۔

نیپال کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت پاڈیل نے کہا کہ آج نیپال کرکٹ کے لیے بڑا دن ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا ایک بہترین موقع ملا ہے۔

بھارت کی طرح نیپال نے بھی ایک تبدیلی کی ہے اور بھیم شرکی نے عارف شیخ کی جگہ لی ہے۔

ایشیا کپ 2023 کا نیپال اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا آج کا میچ اس اعتبار سے اہم ہے کہ دونوں ٹیموں میں سے جو بھی ٹیم یہ میچ ہارے گی سری لنکا سے سیدھی اپنا سامان پیک کر کے واپس اپنے وطن کی راہ لے گی۔

پاکستان پہلے ہی 3 پوائنٹ کے ساتھ سُپر فور میں جگہ بنا چکا ہے۔ ہفتے کو روایتی حریف کے مابین ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا تھا اور یوں پاکستان اور بھارت دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تھا۔

واضح رہے کہ 2018 میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں ہانگ کانگ نے بھارت کو شکست دے کر مشکلات سے دوچار کردیا تھا اس لیے یہ امکان بھی موجود ہے کہ آج نیپال بھارت کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟