امریکا: 58 سالہ خاتون گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے میں کیسے کامیاب ہوئی؟

پیر 4 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی جنوب مغربی ریاست ٹینیسی کی ایک خاتون نے 5 فٹ 8 انچ بال بڑھا کر لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، 58 سالہ خاتون کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا۔

امریکی ریاست ٹینیسی کی ٹامی منیس نامی خاتون نے 1990 کے بعد سے اپنے سر کے پچھلے حصے کے بال نہیں کاٹے، ٹامی منیس کو 2024 تک کے لیے خواتین کی کیٹیگری میں سب سے بڑے بال رکھنے والی خاتون قرار دیا گیا اور ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا۔

ٹامی منیس نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مولٹ ( لٹیں ) لمبائی کے عالمی ریکارڈ کا خواتین ورژن کا ٹائٹل اس وقت جیتا جب ان کے بالوں کے پچھلے حصے کی پیمائش کی گئی تو وہ 5 فٹ، 8 انچ لمبے نکلے جو کہ ان کے اپنے قد سے بھی لمبے تھے۔

منیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سامنے اور اطراف کے بالوں کو چھوٹا رکھتی ہیں لیکن 9 فروری 1990 کے بعد سے انہوں نے اپنی کمر پر پھیلے بال کبھی نہیں کاٹے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو انہوں نے کہا کہ 1989 سے قبل جب وہ چھوٹی تھیں تو ایک ویڈیو میں کام کے لیے اپنے بال کٹوائے تو بعد میں انہیں اس کا بہت افسوس ہوا۔

منیس کا کہنا تھا کہ ‘سب سے عجیب بات جو مجھے لگی وہ یہ ہے کہ یہ لمبے بال اب میری پہچان بن چکے ہیں، بالوں کی وجہ سے لوگ مجھے برسوں سے جانتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے دیکھا ہے کہ لوگ مجھے 20 سال پہلے سے پہچانتے ہیں کیونکہ میں نے وہی ہیئر اسٹائل رکھا ہے۔

منیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2022 کی یو ایس مولٹ چیمپیئن شپ میں خاتون کیٹیگری میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، جس سے انہیں 300 ڈالر کا انعام بھی ملا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں ہی مجھے اس بات کا علم ہوا کہ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے سب سے لمبے بال رکھنے والوں کی بھی ایک کیٹیگری رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست دینے اور لمبے بال رکھنے والی خواتین کے مقابلے میں حصّہ لینے کا فیصلہ کیا۔ چنانچہ میں نے اس کے لیے درخواست دی جو کہ منظور ہوئی اور میں نے مقابلے میں نا صرف حصہ لیا بل کہ 2024 تک کے لیے خواتین کی کیٹیگری میں سب سے لمبے بال رکھنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی خاتون نے اپنے بالوں کی لٹیں 110 فٹ تک بڑھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ آشا منڈیلا نے پہلی بار لمبی لٹوں کا عالمی ریکارڈ 2009 میں اپنے نام کیا تھا جب اس وقت ان کے بال 19 فٹ اور 6.5 انچ لمبے تھے۔ لیکن جب انہوں نے 2022 کے مقابلے میں حصہ لیا تو ان کے بالوں کی لمبائی 110 فت تک بڑھ چکی ہے۔ جبکہ ان کی لٹوں کا مجموعی وزن 19 کلو تک پہنچ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp