پنجاب حکومت کا چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے اقدامات کا فیصلہ

منگل 5 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کو وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں چینی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکریٹری خوراک نے چینی کی قیمتوں میں اضافے اور لاہور ہائیکورٹ کے 2 اسٹے آرڈرز کے بارے میں بریفنگ دی۔

سیکرٹری خوراک نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے اسٹے آرڈرز کے باعث شوگر ملز کا ریکارڈ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ اور اسی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور عوام مشکلات کا شکار ہیں۔

اس موقع پر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ سے اسٹے ختم کرانے کے لیے فوری اپیل دائر کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو اپیل دائر کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں چینی کی قیمتیں 200 روپے کلو سے تجاوز کر گئی ہیں، جس کے باعث پہلے سے ہی مہنگائی کے مارے عوام چکرا کر رہ گئے ہیں۔

اتحادی حکومت نے اس سے قبل چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، سابق وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے اس حوالے سے سارا ملبہ پیپلزپارٹی کے سابق وزیر نوید قمر پر ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ یہ اجازت ان کی وزارت نے دی تھی۔

دوسری جانب نوید قمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں چینی وافر مقدار میں موجود تھی اس لیے برآمد کرنے کی اجازت دی۔ اس وقت بھی ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، صرف ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی بحران پیدا کیا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف سماعت کے لیے بڑا بینچ ضروری نہیں، وفاقی آئینی عدالت

سعودی عرب میں نایاب ریم غزال کی جنگلی ماحول میں افزائشِ نسل دوبارہ شروع

پاکستان کی کامیاب سفارتکاری دنیا بھر میں تسلیم، مسئلہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، رانا قاسم نون

معروف اداکارہ محض 35 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ