سائفر کیس میں گرفتار عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی جلد سماعت کی یقین دہانی

جمعرات 7 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کیخلاف اور مقدمات کی تفصیل فراہمی کی درخواست پر عائد اعتراضات دور کردیے ہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ درخواست اور مرکزی کیس کو جلد سماعت کے لیے جلد مقرر کردیتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دیگر کیسز میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

وکیل سلمان صفدر اور خالد یوسف عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور استدعا کی کہ ایف آئی اے، نیب اور پولیس کو دیگر کیسز میں گرفتاری سے روکا جائے۔ سلمان صفدر نے موقف اپنایا کہ ابھی تک رپورٹ نہیں آئی کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کتنے کیسز ہیں اور کتنوں میں گرفتاری ہوئی ہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اس طرح کرتے ہیں اس پٹیشن کو مقرر کر دیتے ہیں اور رپورٹ دوبارہ منگوا لیتے ہیں۔ سلمان صفدر نے موقف اپنایا کہ تازہ رپورٹ منگوا لیں تاکہ تفصیلات سامنے آجائیں۔ ہمارے خلاف جتنے بھی کیسز درج ہیں ملک بھر سے تفصیلات منگوائی جائیں۔ صرف اتنا بتایا جائے کہ کل کیسز کتنے ہیں، کتنی میں گرفتاریاں ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپکی درخواست پر رجسٹرار آفس کے کچھ اعتراضات ہیں جس پر وکیل نے کہا کہ اعتراضات اپنی جگہ ٹھیک، مگر میں وضاحت کرنا چاہوں گا۔ تقریباً 2 سو کے قریب کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔آج کل ہماری مشکلات کافی حد تک بڑھ گئی ہیں۔

اسلام آباد میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے قوانین کی بہت خلاف ورزی کی گئی۔ اسلام آباد پولیس نے سیاسی انتقام کے کیسز میں قانون کی بالادستی ہی ختم کردی۔‘

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے اور اس درخواست پر بھی آرڈر بھی کر دیتا ہوں۔ چھٹیاں ختم ہورہی ہیں آپ کا مرکزی کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کر دیتے ہیں۔ان ریمارکس کے ساتھ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران حملوں میں امریکا کو پہلے 4 دنوں میں 2 ارب ڈالر کے فوجی نقصان کا سامنا

قطر ایئر ویز کی پروازیں کب بحال ہوں گی؟ کمپنی نے اعلان کردیا

نیپال میں عام انتخابات کل منعقد ہوں گے، سیاسی منظرنامہ تبدیل ہوگا؟

سابق آئی ٹی انجینئر کی پراسرار خودکشی، ساس سے جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا؟

را کی کٹھ پتلی مذہبی اسکالر سلمان ندوی کا داعش سے طالبان تک کا سفر

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

پاکستان کی طالبان مخالف پالیسی، امر اللہ صالح بھی تعریف پر مجبور

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے