راولپنڈی بنی چوک میں فروخت ہونے والا لذیذ کھوئے اور خالص شربت والا گولا گنڈا

جمعہ 8 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی بنی چوک کھابوں کے حوالے سے خاصا مقبول ہے، اور اسی مقام پر تیار ہونے والا منفرد گولا گنڈا شہریوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ روزانہ تقریباً 4 سے 5 ہزار لوگ خاص طور پر یہاں گولہ گنڈا کھانے آتے ہیں۔

شہریوں کے مطابق اس کی ترکیب کا منفرد انداز ہی اس کی خاص بات ہے۔

گولے پر کھویا، جتنا سننے میں لذیذ ہے اس سے کہیں زیادہ اس کا ذائقہ لذیذ ہے۔ اور جب اس پر گھر میں بنے شربت کا چھڑکاؤ ہوتا ہے تو یہ گولا گنڈا کھانے والے بار بار آتے ہیں۔

دکان کے مالک کا کہنا ہے کہ کھویا اور اس کے اوپر ڈالا جانے والا شربت گھر پر خود تیار کیا جاتا ہے۔ یہ گولا گنڈا کے ذائقہ کو دوگنا کرتا ہے ورنہ عام  دکاندار برف کے اوپر مارکیٹ سے ملنے والا عام سا شربت ڈال کر ہی دے دیتے ہیں جس میں مختلف کیمیکلز ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے دکان پر پوری کی پوری فیملیز آتی ہیں اور جو ایک بار آتا ہے وہ اپنے ساتھ پھر مزید لوگوں کو ہی لے کر آتا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بنی چوک راولپنڈی کا تاریخی مقام ہے۔ پپو گولا گنڈا بھی تاریخی ہے کیونکہ اس کی خالص کوالٹی ہی اس کی خاصیت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب