کراچی میں کورونا وائرس اومیکرون کے نئے ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

منگل 3 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان محکمہ صحت مہر خورشید کے مطابق کراچی کے 6 شہریوں میں کورونا وائرس اومیکرون کے نئے ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تشخیص آغا خان یونیورسٹی سے کی گئی۔

ترجمان کے مطابق کورونا وائرس اومیکرون کے ایکس بی بی اور ایکس بی بی-ون رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وائرس کا شکار 3 شہری ڈیفنس، ایک شادمان، ایک طارق روڈ کے رہائشی ہیں جبکہ ایک نامعلوم مقام سے ہے۔

ترجمان کے مطابق تاحال یہ تعین نہیں ہو سکا کہ تمام متاثرہ شہریوں نے کن ممالک سے سفر کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت چین میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز تیزی سے سامنے آ رہے ہیں جہاں کئی شہروں میں لاک ڈاؤن اور تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔

قبل ازیں آج وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کووڈ-19 کی صورتحال قابو میں ہے تاہم انہوں نے حکام کو وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو خطے سمیت پوری دنیا اور پاکستان میں اس وقت کورونا کی صورتحال، کووڈ-19 کی نئی اقسام اور اس کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات اور ویکسینیشن کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ 5 سے 12 سال کے بچوں کی 100 فیصد ویکسینیشن کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے، پاکستان کی سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر آمدورفت پر اسکریننگ کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سرحدوں اور ہوائی اڈوں پر اسکریننگ کے نظام کی ’تھرڈ پارٹی‘ رپورٹ پیش کی جائے، پاکستان میں پچھلے 15 ہفتوں میں کووڈ-19 سے ایک بھی موت نہ ہونا خوش آئند امر ہے۔

اس سے قبل کورونا وائرس کے ویریئنٹ اومیکرون بی ایف سیون کے پھیلنے کے خدشات اور خطرات کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کو تعلیمی اداروں، سماجی اجتماعات و تقریبات کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کرنے اور اس سلسلے میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ اس سلسلے میں طورخم بارڈر پر پیدل چلنے والوں کی ویکسینیشن اور ان کے اسکریننگ ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر شروع کردیے گئے ہیں۔

یہ فیصلے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی زیر صدارت ہونے والے جائزہ اجلاس میں کیے گئے، اجلاس میں این آئی ایچ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس کے دوران کووڈ 19 کی صورتحال اور کورونا کی نئی لہر سے لاحق خطرات کے حوالے سے ہوائی اڈوں پر نگرانی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

  اسلام آباد میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تقریبات کا آغاز، سیالکوٹ کی فٹبال نے میلہ لوٹ لیا

عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں بیرونی سازش ثابت نہیں، سائفر پر بحث پرانا سیاسی بیانیہ

ایران پر حملے کا فیصلہ ایک گھنٹے میں کرنے والا تھا لیکن پھر معاملہ مؤخر کردیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان اور ایشیائی بینک کے درمیان بڑا معاہدہ، این-5 کی تعمیرِ نو کے لیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ویڈیو

سینیئر صحافیوں کا ’وی نیوز‘ اسلام آباد دفتر کا دورہ، استقبال اور تحائف پیش

بلوچستان کے نوجوانوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے پروگرام میں بھرپور شرکت

سعد رفیق کیخلاف سوشل میڈیا مہم، شیخ سائرہ کی روتے ہوئے لیگی رہنما سے اپیل، ایران پر حملے کی تیاری، امریکا کا پیغام

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا

قدم قدم سوئے حرم