اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود برقرار

جمعرات 14 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا ہے اور شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا ہے۔

مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 22 فیصد پر برقرار رہے گی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مئی میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی تھی جبکہ اگست میں مہنگائی کی شرح 27.4 فیصد رہی۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اگر چہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر مہنگائی کم ہونے کا تخمینہ ہے۔

’مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے 27 فیصد پر آنے کی وجہ سے پالیسی ریٹ برقرار رکھا گیا ہے‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 31 جولائی کو مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا، اور تب بھی شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا تھا۔

شرح سود 21 فیصد سے بڑھا کر 22 فیصد کرنے کا فیصلہ 26 جون کو ہوا تھا جب مرکزی بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈیجیٹل اثاثے پاکستان کی معیشت، برآمدات اور اسلامی فنانس کے لیے گیم چینجر بن سکتے ہیں، وزیر مملکت بلال ثاقب کی میڈیا سے گفتگو

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘