کلبھوشن نے پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا، اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ

بدھ 20 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ زیر حراست بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اسٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ہم مقبوضہ کشمیرمیں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارت دہائیوں سے کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم معاملات کو اجاگر کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اس وقت نیویارک میں موجود ہیں، وہ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر اور مسجد الاقصٰی کا مسئلہ اٹھائیں گے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہاکہ نگراں وزیر اعظم یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کریں گے۔

انہوں نے پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل یو این کی قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔ پاکستان ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام کی آواز بنتا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لیے آواز اٹھائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر پاکستان کا موقف بتاتے ہوئے کہاکہ پاکستان مسجد الاقصٰی پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتا ہے، پاکستان اسرائیل کی جانب سے رات گئے مسجد الاقصٰی اور غزہ میں مسلمانوں پر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ عالمی برادری کو آگاہ کرنا ضروری ہے کہ اسرائیلی جارحیت خطے میں امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ نگراں وزیر اعظم آج موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے، اس سے قبل انوار الحق کاکڑ نے ایشیائی سوسائٹی اجلاس سے کلیدی خطاب بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے، طاہر اشرفی

پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کی ہدایت

کے پی ٹی اور رومانیہ کی بندرگاہ قسطنطہ کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہتک عزت مقدمہ: علی ظفر کی سیشن عدالت میں کامیابی، میشا شفیع کا لاہور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

ایران معاہدے پر راضی نہ ہوا تو جنگ مزید شدت سے جاری رکھی جائے گی، امریکی وزیر دفاع کی دھمکی

ویڈیو

گلگت بلتستان کے گاؤں سے وطن سے محبت اور آزادی کی قدر کا پیغام

پاکستان میں مہنگے فیول نے کیب ڈرائیورز اور مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے، ایران پر بات کریں گے: چین

کالم / تجزیہ

پاکستان کا فیصلہ کیا ہوگا؟

ہم بہت خوش نصیب ہیں، ہم بہت بدنصیب ہیں

ایک حادثہ جس نے میڈیا کی بلوغت کا ثبوت دیا