آئی ایم ایف کا پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا سے ملاقات کی اور پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے 3 بلین امریکی ڈالر کے سٹینڈ بائی ایگریمنٹ (ایس بی اے) کی منظوری پر اظہار تشکر کیا۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹا لینا جارجیوا سے نیویارک میں ملاقات کی اور پاکستان کے لیے امدادی پیکیج پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے ملکی معیشت کے استحکام اور بحالی کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات سے ایم ڈی آئی آئی ایم ایف کو آگاہ کیا اور ان کو یقین دہانی کروائی کہ ان اقدامات کا مقصد پائیدار اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے ایک مستحکم اور سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹا لینا جارجیوا نے بھی ایکس پر بتایا کہ ان کی پاکستان کے معاشی استحکام کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے نگراں وزیر اعظم سے ملاقات میں پاکستان میں معاشی استحکام یقینی بنانے، پائیدار اور جامع ترقی کو فروغ دینے، محصولات کی وصولی اور معاشرے میں کمزور طبقے کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے مربوط پالیسی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

کرسٹا لینا جارجیوا نے یقین دلایا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعلقات جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے رواں سال جون میں پاکستان کے لیے 3 ارب امریکی ڈالرز کا بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم