عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن کا اعلان

جمعرات 21 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا ہے کہ بعد ملک بھر میں عام انتخابات جنوری 2024کے آخری ہفتے میں کروادیئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا ۔ اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27ستمبر 2023 کو شائع کر دی جائے گی۔

ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30نومبر کو شائع کی جائے گی۔ اور اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروادیے جائیں گے۔

سیاسی جماعتوں کا اجلاس 4 اکتوبر کو طلب

دوسری طرف آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے سیکشن 233،  الیکشنر ایکٹ 2017،  کے تحت ضابطہ اخلاق ( Code of Conduct ) پر مشاورت کے لیے سیاسی جماعتوں کا اجلاس مورخہ 4 اکتوبر 2023 بوقت 2 بجے دوپہر کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈرافٹ  ضابطہ اخلاق کی ایک کاپی بھی سیاسی  پارٹیوں کے سربراہان کو بھیجی گئی ہے تاکہ  مشاورت کے وقت وہ ضابطہ اخلاق پر بہتر انداز میں اپنا  فیڈ بیک دے سکیں۔

 ڈرافٹ ضابطہ اخلاق کی کاپی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹwww.ecp.gov.pk  پر بھی اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی