فیض آباد دھرنا کیس: آئی بی نے نظر ثانی کی درخواست واپس لینے کی استدعا کردی

منگل 26 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس میں انٹیلی جنس بیورو نے سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست واپس لینے کی اجازت مانگ لی ہے، دوسری جانب اسی کیس میں ایک اور درخواست گزار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے  وکیل نے مقدمہ ملتوی کرنے استدعا کی ہے۔

انٹلی جنس بیورو (آئی بی) کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس 28 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، آئی بی نظرثانی درخواست کا دفاع نہیں کرنا چاہتی، ہم اپنی نظرثانی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔

سپریم کورٹ میں آئندہ جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں درخواست گزار سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے وکیل امان اللہ کنرانی کی جانب سے مقدمہ ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ وہ بلوچستان کے نگران وزیر قانون بن چکے ہیں لہذا وہ سپریم کورٹ میں شیخ رشید کے وکیل کی حیثیت سے پیش نہیں ہو سکتے۔

ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کی جانب سے دائر درخواست میں بتایا گیا کہ درخواست گزار شیخ رشید جیل میں ہیں جس کے باعث ان سے رابطہ بھی ممکن نہیں رہا ہے۔

واضح رہے کہ 21 ستمبر کو چیف جسٹس قاضی فاٸز عیسی نے نظر ثانی کیس کی سماعت کے لیے اپنی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل 3 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا، جو 28 ستمبر کو فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس کی سماعت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، اہم ہدایت نامہ جاری

لداخ میں احتجاج روکنے کے لیے بھارت کی بڑی فوجی پیش قدمی، پیرا ملٹری فورسز کی 12 کمپنیاں تعینات

ملائیشیا میں روہنگیا پناہ گزینوں کے خلاف نفرت کی نئی لہر، بچوں کے اسکول بھی زد میں

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ