نیب ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ: 28 ریفرنسز کراچی کی احتساب عدالت منتقل

بدھ 27 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ نے 28 ریفرنسز احتساب عدالت کراچی کو بھیج دیے ہیں، جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف دائر ریفرنس بھی شامل ہے۔

نیب کورٹ کراچی نے سابق وزیراعظم کا کیس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی، سابق ایم ڈی پاکستان اسٹیٹ آئل عمران الحق اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

عدالتی نوٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جس اسٹیج پر ریفرنس کی سماعت روکی گئی تھی 24 اکتوبر کو وہیں سے مذکورہ ریفرنس کی دوبارہ سماعت کا آغاز ہو گا۔

شاہد خاقان عباسی کے خلاف پاکستان اسٹیٹ آئل میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق  ریفرنس احتساب عدالت کراچی میں زیر سماعت تھا، نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کے مقررہ کردہ طریقہ کار اور قوانین کے خلاف وزری کرتے ہوئے شیخ عمران الحق کو پی ایس او کا مینجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا تھا۔

نیب کراچی کے مطابق عمران الحق کو منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کرتے وقت ان کی تعلیمی اور پیشہ وارانہ قابلیت کی جانچ نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟