اے این ایف نے پیازوں میں چھپائی گئی 3 من سے زائد چرس برآمد کرلی

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سے کنٹینر میں سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق دوحا کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کی گئی ہے، تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ پیاز کنٹینر میں حیدر آباد سے دوحا کے لیے بک کرائے گئے تھے، برآمدہ چرس کو مہارت کے ساتھ پیاز کی جھلیوں میں چھپایا گیا تھا۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کے لیے بک کیا گیا تھا، منشیات قبضے میں لےکر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم