پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئی، پی ٹی آئی کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار عمران خان خود ہیں جنہوں نے ریاست مخالف بیانیے کو سپورٹ کیا۔
’9 مئی کے واقعات کا مقصد دباؤ ڈال کر آرمی چیف کو عہدے سے ہٹانا تھا، ہو سکتا ہے عمران خان کو ادارے کے اندر سے بھی کوئی ہدایات دے رہا ہو‘۔
مزید پڑھیں
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئی۔
عثمان ڈار نے اپنی گفتگو میں کہاکہ میں تحریک انصاف میں اب خود کو ’ان فٹ‘ محسوس کر رہا ہوں، اس لیے پی ٹی آئی کے ساتھ سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
عثمان ڈار نے کہاکہ یہ ہدایات جاری کی گئیں کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا جاتا ہے تو حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کا اکتوبر 2022 کا لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی آرمی چیف تعیناتی روکنے کے لیے تھا۔
انہوں نے کہاکہ مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اوراعظم سواتی فوج مخالف گروپ میں سے تھے اور ٹکراؤ چاہتے تھے۔
عثمان ڈار نے کہا کہ یہ گروپ عمران خان کے بہت قریب تھا، 9 مئی صرف ایک تاریخ ہے، فوج مخالف سازش بہت پہلے تیار ہو چکی تھی۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں یہاں تک کہا گیا کہ دباؤ میں لانے کے لیے ریاستی اداروں پر حملہ کرنا پڑا تو کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان کی گرفتاری کو روکنے کے لیے کارکنوں کی ذہن سازی کی گئی، ملک بھر سے لوگوں کو لایا جاتا تھا۔ جس طرح اداروں پر حملے کیے گئے اس کے بعد پی ٹی آئی کی بنیادیں ہل گئیں۔
عثمان ڈار نے کہاکہ 9 مئی ایک سیاہ دھبہ ہے جسے دھلنے میں وقت لگے گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اگر عدالت نے گواہی کے لیے بلایا تو ضرور جاؤں گا۔
اسکرپٹڈ انٹرویو نشر کرنا کیسا پاگل پن ہے، حماد اظہر کا ردعمل
تحریک انصاف کے روپوش رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے عثمان ڈار کے انٹرویو پر اپنے ردعمل کا اظہار ٹوئٹ کی صورت میں کیا ہے۔
What insanity. Airing a scripted interview of a tortured, threatened and since 2 weeks missing person on tv. I cannot even imagine what Usman Dar would’ve gone through. And for what purpose? Do we take the public to be so dumb as to not see through this pathetic spectacle?
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) October 4, 2023
حماد اظہر نے کہاکہ ’ ٹی وی پر تشدد زدہ، دھمکی آمیز اور 2 ہفتوں سے لاپتہ شخص کا اسکرپٹڈ انٹرویو نشر کرنا کیسا پاگل پن ہے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ عثمان ڈار پر کیا گزری ہوگی۔ کیا ہم عوام کو اس قدر گونگا سمجھ رہے ہیں کہ وہ اس قابل رحم تماشے کو نہ دیکھیں؟۔
عثمان ڈار کی پریس کانفرنس کے بعد ان کی والدہ کا موقف بھی آ گیا
دوسری جانب عثمان ڈار کی پریس کانفرنس کے بعد ان کی والدہ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عثمان ڈار کی والدہ نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جو آپ چاہتے تھے وہ کر لیا مگر اب میں سیاست میں آپ کا مقابلہ کروں گی۔
ماشااللہ عثمان ڈار کی والدہ ڈٹ گئی ہیں۔
سیاست عثمان ڈار نے چھوڑی ہے اسکی ماں نے نہیں۔
پھیلاؤ اسکو سب۔🔥 pic.twitter.com/Zxo114r1xO— Arslan Baloch (@balochi5252) October 4, 2023
ان کا کہنا تھا کہ میں ’شیر‘ کا کیا حشر کرتی ہوں یہ میدان میں پتا چلے گا۔