اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی رہنما صداقت عباسی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ملتوی، رپورٹ طلب

جمعرات 5 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما صداقت عباسی کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وزارت داخلہ کو ماتحت قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رپورٹ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، وکیل بابر اعوان کے جونیئر وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوسری جانب سے اسٹیٹ کونسل زوہیب گوندل عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو خط لکھا ہے تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔

جس پر عدالت نے وزارت داخلہ کو ماتحت قانون نافذ کرنے والے ادارے سے رپورٹ لینے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ صداقت عباسی کہاں ہیں، وزارت داخلہ ماتحت اداروں سے آئندہ سماعت تک رپورٹ لیکر عدالت کو آگاہ کرے۔

عدالت نے دونوں وکیلوں کے دلائل سننے کے بعد اہم ریمارکس دیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp