اگر کسی فرد کی لکھائی خراب ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کُند ذہن ہے۔ حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ایک نئی تحقیق حیران کن طور پر خراب لکھنے والے افراد کو اعتماد کی قوت سے سرشار کردے گی۔
تازہ ترین تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خراب لکھائی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ آپ کا دماغ تیزی سے کام کر رہا ہے۔
سائنسی تحقیق کے مطابق ہینڈ رائٹنگ علمی صلاحیتوں کا ایک پیمانہ ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا دماغ کتنی تیزی سے معلومات پر کارروائی کرتا ہے۔
غیر معیاری لکھائی والے لوگ تخلیقی ذہن رکھتے ہیں، جو تیزی سے سوچتے ہیں اور معلومات کو تیزی سے جوڑتے ہیں۔
لہذا خراب لکھائی کم عقلی کی علامت نہیں ہے، لہٰذا اگر آپ کے آس پاس میں سے کسی کی لکھائی خراب ہے تو وہ فرد مسئلہ حل کرنے کی بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے۔