ملک میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ نبرد آزما ہوں گے، آرمی چیف

جمعہ 6 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وسائل کی چوری اور معاشی نقصانات کو روکنے کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت وسائل کی چوری اور معاشی نقصانات کو روکنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف نبرد آزما ہوں گے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کو سندھ کی صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس جس میں نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی شرکت کی، سے خطاب کے دوران نظر ثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان، سندھ کے دریائی علاقوں میں آپریشنز، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی اور دیگر نجی منصوبوں سمیت متعدد اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔

شرکائے اجلاس نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور غیر ملکی کرنسی ریگولیشن کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ’ایل ای اے‘ اور دیگر سرکاری محکمے غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے تاکہ ان سرگرمیوں کی وجہ سے ملک کو ہونے والے وسائل اور معاشی نقصانات سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے تاریخی اقدامات کے فائدہ مند ثمرات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کے مابین ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اجلاس کے شرکاء نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ریاستی ادارے، سرکاری محکمے اور عوام متحد ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی اسی طرح کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس خیبر پختونخوا اور پنجاب میں منعقد ہوئے تھے۔ ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف نے صوبوں کو یقین دلایا تھا کہ وہ پاکستان کو ‘بڑے معاشی نقصانات’ سے نجات دلانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

اگست میں جنرل منیر نے عبوری حکومت سے وعدہ کیا تھا کہ معیشت کی بحالی اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے جانے کے لیے پالیسیوں کے تسلسل کے لیے فوج ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟