اسرائیلی دھمکیاں فلسطین کی حمایت سے نہیں روک سکتیں، جی جی حدید

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ماڈل جلینا نورا (جی جی حدید) نے کہا کہ مجھے اسرائیلی دھمکیاں فلسطینی حمایت کے لیے کمزور نہیں کر سکتی ہیں۔ اسرائیلی دھمکیوں سے ڈر کر فلسطین کی حمایت کو نہیں چھوڑ سکتی ہوں۔

امریکی ماڈل جلینا نورا نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں انہیں فلسطین کی حمایت سے نہیں روک سکتی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ملنے والی دھمکیاں ان کے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتی وہ ہمیشہ فلسطین کے لیے آواز اٹھائیں گی۔

جی جی حدید نے کہا کہ یہ نہ صرف ان کے والدین کی آبائی جگہ ہے بلکہ وہ ہر اس انسان اور ملک کے ساتھ کھڑی ہیں جہاں انسان کی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے، وہاں لوگوں کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھا ہے، نہتے شہریوں پر بمباری کر رہا ہے، کس طرح ہم چپ بیٹھ سکتے ہیں۔

واضح رہے اداکارہ کی فیملی نے کچھ روز پہلے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ ان کی دونوں بیٹوں ماڈل جی جی اور بیلا حدید کو فلسطین کے لیے آواز اٹھانے پر اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں