اینڈی مرے قطر اوپن ٹینس مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے اے ٹی پی قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
اینڈی نے مینزسنگلز کے ٹاپ 8 راؤنڈ میں حریف فرانسیسی کوالیفائر کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو شکست دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

جمعہ کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں اینڈی مرے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 26 سالہ حریف فرانسیسی کھلاڑی الیگزینڈر مولر کو 6-4، 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر گزشتہ سال جون کے بعد اپنے پہلے اے ٹی پی سیمی فائنل میں رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

35 سالہ برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں 70 ویں نمبر پر ہیں۔اینڈی مرے کا سیمی فائنل میں مقابلہ جمہوریہ چیک کے کھلاڑی جیری لہیکا سے ہوگا۔

کوارٹر فائنل میں کامیابی کے بعد اپنے ایک بیان میں سابق عالمی نمبر ون اینڈی مرے نے کہا کہ وہ اپنے دورہ قطر کے بہترین نوجوان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ یہ میرے لیے ایک بڑا امتحان ہوگا۔

اینڈی مرے نے کہا رواں سال آسٹریلین اوپن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک بڑا مقصد لے کر چل رہا ہوں۔ آخری بار سٹٹ گارٹ اوپن میں کسی اے ٹی پی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟