عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کر دیا

بدھ 4 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع خبر کے مطابق عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج کر دیا۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے 7 دسمبر کے نوٹس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 95 میں نااہلی کے بعد پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانےکی کارروائی شروع کی گئی، الیکشن کمیشن نےمبینہ طور پر غلط بیان جمع کرانے پر نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن دائرہ اختیار سے تجاوز کرکےالیکشن ٹربیونل کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو نااہل کہنا بلاجواز اور غیر قانونی ہے، عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے دور رکھنے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو کہیں بھی جھوٹا قرار نہیں دیا گیا، الیکشن کمیشن کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روکا جائے، درخواست کےحتمی فیصلے تک الیکشن کمیشن کا نوٹس بھی معطل کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے بعد شاہ چارلس سے امریکا کا مجوزہ دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ

لائیوجنگِ ایران کا 10واں روز: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

زکوٰۃ اور صدقہ میں بنیادی فرق کیا ہے؟ ڈاکٹر راغب نعیمی  کی رائے

ایران جنگ کے باعث ملک میں ادویات اور فارمولا دودھ کی قلت کا خدشہ

ہنگامی صورتحال میں شہری کیا کریں؟ سعودی محکمہ شہری دفاع کی اہم ہدایات

ویڈیو

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

ڈی بال کی راتیں: رمضان المبارک میں لیاری کی گلیوں کی رونق

مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب، پاسدارانِ انقلاب اور مسلح افواج کیجانب سے وفاداری کا اعلان

کالم / تجزیہ

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان

منٹو کا ادب اور اشفاق احمد کا ’زاویہ‘

توانائی کا ممکنہ عالمی بحران اور اس سے بچت کی صورت