پاکستان کسٹمز کی کھلے سمندر میں کارروائی، 40 کروڑ روپے مالیت کی شراب ضبط

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

وی نیوز کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بذریعہ سمندر کروڑوں روپے مالیت کی شراب اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اطلاع ملنے پر پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے کھلے سمندر میں مشترکہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک کشتی سے غیر ملکی شراب کی اٹھائیس ہزار بوتلیں برآمد کر لیں۔

ضبط کی گئی شراب کی مالیت چالیس کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے متعلقہ ادارے نے برآمد شدہ شراب کی بوتلیں تحویل میں لینے کے علاوہ اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی کشتی بھی ضبط کرلی ہے۔ جب کہ کشتی پر سوار 7 افراد کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے انہیں باضابطہ گرفتار کر لیا ہے۔

ضبط شدہ شراب اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے گودام منتقل کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

مہاجرین کی نشستیں کشمیر کاز کی علامت، ختم کرنے کا مطالبہ کیوں؟ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھنے لگے

قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

افغانستان کو شکست: پاکستان 35 سال بعد ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 27 دہشتگرد ہلاک

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ، پی ٹی آئی کو شکست

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ