ورلڈ کپ 2023:کوئنٹن ڈی کاک نے ریکارڈز کا انبار لگا دیا

بدھ 1 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پونے میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کیخلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقی کپتان کو جلدی آؤٹ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے اوپننگ بیٹر کوئنٹن ڈی کاک اور راسی وین ڈیرڈوسن نے 200 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ کوئنٹن ڈی کاک 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جارح مزاج افریقی بیٹر نے اپنی آج کی اننگز میں ریکارڈز کا انبار لگا دیا ہے۔

کوئنٹن ڈی کاک ایک ہی ورلڈ کپ میں 500 رنز بنانے والے پہلے جنوبی افریقی بیٹر بن گئے ہیں۔

 

بطور وکٹ کیپر بیٹر ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 04 سینچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے بیٹر بن گئے ہیں۔

ایک ہی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بیٹر کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

 رواں ورلڈ کپ میں 500 رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں.اس کے علاوہ کوئنٹن ڈی کاک ایک ہی ورلڈ کپ ہی 07 اننگز میں سب سے زیادہ  اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹربھی بن گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین کا فلپائن سے متنازع سمندری علاقے میں اشتعال انگیزی فوری بند کرنے کا مطالبہ

چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے نتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

جنوبی بحیرۂ چین میں ویتنامی جہاز ڈوب گیا، 37 افراد کو بچا لیا گیا، سرچ آپریشن جاری

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

ویڈیو

تربت میں جدید ایف سی اسپتال کا افتتاح، مقامی آبادی بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوگی: محسن نقوی

روشن ساتھی ستاروں کی چمک میں چھپے 4 سفید بونے ستاروں کا انکشاف

بدخشاں میں لڑائی شدت اختیار کر گئی، فریڈم فرنٹ کا طالبان کے 2 ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں