پٹیل پاڑہ کراچی میں رہائشی عمارت گر نے سے دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں 3 منزلہ عمارت کی دو بالائی منزلیں گرنے سے دو افراد جان بحق اور خاتون سمیت چار زخمی ہوگئے۔

واقعہ کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فٹ بال گراؤنڈ کے نزدیک پیش آیا جہاں تین منزلہ عمارت کی دو بالائی منزلیں گر گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 5 افراد موجود تھے۔

کراچی پٹیل پاڑہ میں عمارت گر گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا جن میں سے دو افراد دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون  برابروالےگھرمیں دیوارگرنےسےزخمی ہوئی۔

وی نیوز کے مطابق عمارت گرنے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔ علاقہ مکین کے مطابق عمارت میں فیملی موجود تھی۔

ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ مکان سے دو افراد کوتشویشناک حالت میں نکالا گیا۔ تمام زخمیوں اور جان بحق شخص کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

فوٹو: اسکرین گریپ

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے  پٹیل پاڑہ کے علاقہ میں دو منزلہ مکان زمین بوس ہونے کا فوری نوٹس لیا ہے اور کمشنر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، جب کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی