کورونا کے وار جاری: 36 مریض رپورٹ

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کورونا کے وار جاری۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 مریض رپورٹ۔ ایک دن میں 4 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے۔مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 72 فیصد رہی۔12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں کورونا ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔قومی ادارہ صحت حکام کا کہنا ہے گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 4 ہزار 982 ٹیسٹ کئے گئے۔جن میں سے 36مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 72فیصد رہی۔

این آئی ایچ حکام کے مطابق اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے کورونا کے 197ٹیسٹ ۔ لاہور میں 1156 جب کہ کراچی میں کورونا کے 428 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 2مریض ۔ لاہور میں 20 جبکہ کراچی میں 6 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں 12 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا اسلام آباد میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 02 فیصد۔ لاہور میں 1 اعشاریہ 73 فیصد اور کراچی میں شرح 1 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم