بیٹے کی آواز میں ’ماں‘ سن کر زیبا بختیار جذباتی ہوگئیں

پیر 6 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اذان سمیع خان اپنی والدہ زیبا بختیار سے بہت محبت کرتے ہیں۔ بختیار نے انہیں اکیلے ہی اذان کی پرورش کی ہے، یہی وجہ ہے کہ اذان اکثر اوقات ماں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں زیبا بختیار کی سالگرہ منائی گئی جس میں زیبا اور اذان شریک تھے، اس موقع پر اذان نے بتایا کہ بچے کی اکیلے پرورش کرنا آسان نہیں اور وہ اپنی والدہ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ان کا بہت خیال رکھا۔

اذان نے پروگرام میں پہلی بار اپنی والدہ کے لیے لائیو گانا ’ماں‘ گایا، اذان نے زیبا کے لیے یہ گانا اتنی محبت سے گایا کہ زیبا اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور انہوں نے اسٹیج پر آکر اپنے بیٹے کو گلے سے لگا لیا۔

بعدازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے فینز کو بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کے لیے ایک نغمہ گایا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ گانا شیئر کیا جس پر صارفین نے ان کے گانے اور آواز کی تعریف کی اور زیبا اور اذان کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم