حسین جوڑا جو اب ساتھ نہیں، طاہرہ سید نے نعیم بخاری سے طلاق کا قصہ چھیڑ دیا

بدھ 8 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

طاہرہ سید پاکستان کی ان عظیم گلوکاراؤں میں سے ایک ہیں جن کی آواز کو شائقین کی جانب سے ہمیشہ پذیرائی ملی ہے۔

اپنے دور کی ایک اور عظیم گلوکارہ ملکہ پکھراج کی صاحبزادی طاہرہ سید کی شادی ٹیلی وژن کی معروف شخصیت اور وکیل نعیم بخاری سے ہوئی تھی۔

طاہرہ سید اور نعیم بخاری کی جوڑی حسن و جمال کا پیکر تھی اور وہ ایک مثالی جوڑا سمجھا جاتا تھا جس سے ان کے مداح بیحد پیار کرتے تھے لیکن جب دونوں نے اپنی راہیں جدا کیں تو وہ خبر ان کے مداحوں کے لیے ایک زبردست صدمے کا باعث بنی تھی۔

نعیم بخاری کا شمار ملک کے چوٹی کے وکلا میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کچھ ایسے بڑے کیسز بھی اٹھائے جو تاریخ میں لکھے جائیں گے۔ حال ہی میں ان کی طبیعت ناساز رہی تھی لیکن اب وہ صحتیاب ہیں اور وکالت کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا ہے۔

طاہرہ سید اب اپنا وقت کبھی نیویارک اور کبھی لاہور کے درمیان گزارتی ہیں۔ ان کی بیٹی نیویارک میں رہتی ہیں جبکہ صاحبزادے مسقط میں رپائش پذیر ہیں۔

ایک انٹرویو میں طاہرہ سید نے نعیم بخاری سے اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی شادی کامیاب نہیں ہوگی لیکن ایک موقع ایسا آیا کہ دونوں نے باہمی طور پر طے کرلیا کہ اب راہیں جدا کرلی جائیں۔

طاہرہ سید نے کہا کہ وہ اسے ایک بہت اچھا فیصلہ سمجھتی ہیں تاہم وہ اور نعیم بخاری کے آپس میں اب بھی بہت اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نعیم بخاری کی زندگی قدرے بہتر رہی کیونکہ انہوں نے دوبارہ شادی کر لی جبکہ جہاں تک ان کا اپنا تعلق ہے تو وہ خود اب اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کے قابل ہیں اور اپنے لیے بھی وقت نکالتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے