تازہ ترین

غزہ : پناہ گزینوں کی رہائشی عمارت منہدم، 21 افراد جاں بحق غزہ میں بے گھر فلسطینی خاندانوں کو پناہ دینے والی 5 منزلہ عمارت منہدم ہونے سے کم از کم 21 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ سٹی میں منہدم ہونے والی عمارت جنگ کے ابتدائی دنوں میں اسرائیلی حملے سے جزوی طور پر تباہ ہوگئی تھی، تاہم بدھ کے روز عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔ غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان زاہر الوحیدی نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 11 بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے عمارت کے ملبے میں زندہ بچ جانے والوں اور لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، جبکہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے ملبے سے لاشیں نکالیں۔ رپورٹ کے مطابق عمارت منہدم ہونے کی فوری طور پر کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آسکی۔ غزہ میں جنگ کے دوران بڑی تعداد میں عمارتیں تباہ یا متاثر ہوچکی ہیں، جس کے باعث کمزور عمارتوں کا منہدم ہونا ایک بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ دوسری جانب جنگ بندی کو تقریباً ایک سال گزرنے کے باوجود غزہ میں تعمیر نو کا کام شروع نہیں ہوسکا۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے غیر مسلح ہونے تک تعمیر نو کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کینیڈا میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبہ کے لیے سہولت، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

ہگنگ فیس میں کمزوریاں تلاش کرنے کی اوپن اے آئی ایجنٹس کی کوشش سامنے آگئی

شادی ہالز میں اوقات کار اور ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد کے لیے سخت احکامات جاری

باہر سے فون لانے والوں کے لیے خوشخبری، اب ٹیکس یکمشت نہیں، قسطوں میں دیں،ایف بی آر کا اعلان

آزاد کشمیر حکومت سازی: اہم عہدوں پر تینوں ڈویژنز کی نمائندگی نواز شریف کا درست فیصلہ

پشاور : کنزیومر کورٹ کا برانڈ لوگو والے بیگ کے 30 روپے وصول کرنے پر معروف برانڈ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

پاکستان کا بھارت جانے سے انکار، ہاکی چیمپیئنز ٹرافی غیر جانبدار مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

2035 تک ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت کا ہدف، کوانٹم ویلی ہائی ٹیک کاروبار کے لیے نئی راہیں کھولے گی، احسن اقبال

پاکستان کے توانائی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، علی پرویز ملک سے عالمی کمپنیوں کے وفود کی ملاقاتیں