پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 14 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 287 روپے 87 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.82 روپے، اماراتی درہم 78.45 روپے، قطری ریال 79.13 روپے، کویتی دینار 934.33 روپے اور بحرینی دینار 764.24 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 187 روپے 43 پیسے، کینیڈین ڈالر 210 روپے 53 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 359 روپے 16 پیسے ریکارڈ کی گئی۔