اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم

بدھ 15 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے آفیشل سیکریٹ عدالت کو حکم دیا ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

فیصلے کے مطابق شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 9 کے تحت نامزد کیا گیا ہے، ان پر سائفر کیس میں جرم کی حوصلہ افزائی اور معاونت کے الزامات ہیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق جرم کی معاونت کرنے والے پر بھی اتنی ہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے جتنی جرم کرنے والے ہر ہوتی ہے۔

فیصلے میں درج ہے کہ سائفر کیس میں مرکزی ملزم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی سیکشن 5 کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔ سیکشن 5 کے تحت جرم کے ارتکاب کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا سیکشن 9 کہتا ہے کہ جرم پر اکسانے یا معاونت پر بھی وہی سزا ہوگی جو سیکشن 5 میں درج ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ مرکزی ملزم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواست 16 اکتوبر کو مسترد کر چکی ہے۔ شاہ محمود قریشی کی ضمانت بھی مرکزی ملزم سے جڑی ہوئی ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ بھی مانگا گیا ہے، آرٹیکل 248 شاہ محمود قریشی کے کیس میں لاگو ہی نہیں ہوتاہ

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ آرٹیکل 248 کا اطلاق سرکاری ذمہ داریاں نبھانے کے حوالے سے کیا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی پر الزام ہے کہ انہوں نے 27 مارچ 2023 کو جلسے میں تقریر کے دوران جرم کی حوصلہ افزائی اور معاونت کی۔ ایک جلسے میں تقریر کرنا سرکاری ذمہ داریوں میں شامل نہیں، لہٰذا آرٹیکل 248 کا اطلاق نہیں ہوتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں حکم دیا ہے کہ خصوصی عدالت یہ حکم نامہ موصول ہونے کے 4 ہفتوں کے اندر اندر ٹرائل مکمل کرے۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا جیل ٹرائل ہو رہا ہے اور ان پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

چین نے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر بنا کر امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

مصنوعی ذہانت اب بھکاریوں کے پیٹ پر بھی لات مارے گی؟ ری چارجنگ کو ترستے روبوٹ نے سڑک پر ہاتھ پھیلا دیے

سنگاپور : بزرگ خاتون کے کچرے سے بھرے فلیٹ سے ہزاروں ڈالرز کے سکے اور سونا برآمد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت: ایران کا پاکستان کے کردار کا باضابطہ اعتراف، صدر مسعود پزشکیان کا دورہ نہایت اہم

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا