اقبال ٹاؤن لاہور میں 6 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

ہفتہ 18 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقبال ٹاؤن لاہور میں ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھسنے والے 6 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق گھر کی چھت پر موجود بچی نے ڈاکوؤں کے گھر داخل ہونے پر شور مچا دیا تھا۔ ڈاکوؤں کی گھر میں لوٹ مار کرنے کے اطلاع پر متعلقہ تھانہ سمیت سی آئی اے کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں تو ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق 45 منٹ تک ڈاکوؤں اور پولیس پارٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور تمام ڈاکو مارے گئے۔ گھر کے تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پولیس آپریشن کو لیڈ کیا۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضی کمیل، ایس ایچ او گلشن اقبال سید قمر سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں