لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی باتیں غلط، حکومت شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی، نگراں وزیراعظم

ہفتہ 25 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی، الیکشن کمیشن 8 فروری کو انتخابات کے لیے اپنی تیاریاں کر رہا ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیکیورٹی چیلنجز پہلے سے زیادہ ہیں، مگر اس کو سیاسی عمل سے نہیں جوڑنا چاہتے۔

انہوں نے کہاکہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کی بات درست نہیں، سیاسی جماعتیں جب انتخابات میں جاتی ہیں تو ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ ہمارے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، سیاسی جماعتیں آپس میں بیان بازی کرتی رہتی ہیں۔

سرفراز بگٹی کے بیان سے متعلق پوچھے ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعظم نے کہاکہ میں نے اُن کا بیان سنا نہیں ہے، اور کسی ایک بیان کی بنیاد پر پورے نگراں سیٹ پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔

’واضح رہے کہ نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان سسٹم کے لاڈلے ہیں‘۔

میں سرفراز بگٹی کا ترجمان نہیں ہوں

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کی الیکشن سے متعلق جائز شکایتوں پر ضرور کارروائی ہو گی، سرفراز بگٹی نے اگر ن لیگ کی حمایت میں کوئی بیان دیا ہے تو میں ان کا ترجمان نہیں ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات کے بعد ملک میں سیاسی استحکام کے لیے بڑی سیاسی جماعتوں کو سوچنا ہو گا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ عمران خان پر سلیکٹڈ کا جو الزام لگتا تھا وہ ریاستی اداروں کی حمایت کی بنیاد پر لگتا تھا، پھر شہباز شریف اور اب ہمارے بارے میں بھی یہی کہا جاتا ہے کہ ریاست کی سپورٹ ہے تو میرا سوال ہے کہ کیا ادارے ہندوستان کی سپورٹ کر رہے ہیں یا پاکستان کی؟۔

انہوں نے کہاکہ نگراں حکومت آنے کے بعد جب اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوا تو ادارے حکومت کے ساتھ کھڑے ہوئے جس کے نتائج بھی سامنے آئے۔

اگلے 2 ماہ میں بھاری اور متاثر کن سرمایہ کاری ہو گی

انہوں نے کہاکہ دوست ممالک کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر کوئی کنفیوژن نہیں، اگلے 2 ماہ کے دوران ملک میں بھاری اور متاثرکن سرمایہ کاری ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری آنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ 70 بلین ڈالر دوست ممالک ہمارے اسٹیٹ بینک میں رکھ دیں گے بلکہ سرمایہ کاری کا ایک طریقہ کار ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔ ہم مختلف ایم او یوز سائن کرنے قطر، کویت اور سعودی عرب جا رہے ہیں۔

ریاست کا کوئی ادارہ جبری گمشدگیوں میں ملوث نہیں

لاپتا افراد سے متعلق پوچھے ایک سوال کے جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ عسکریت پسند بلوچ مزدوروں اور اساتذہ کو قتل کرتے ہیں، عدالت ان کو بھی طلب کرے۔29 نومبر کو بیرون ملک ہوں گا اس لیے عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہاکہ ریاست کا کوئی ادارہ جبری گمشدگیوں میں ملوث نہیں، ’لشکر بلوچستان اور بی ایل اے سمیت دیگر تنظیمیں جو بیگناہ لوگوں کا قتل عام کر رہی ہیں وہ کسی کو نظر کیوں نہیں آتا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ عمران خان کے ٹرائل کے معاملے پر عدالت جو احکامات جاری کرے گی ان پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ عام انتخابات کے بعد کوشش کروں گا کہ پارلیمنٹ کے فورم پر آ سکوں۔ فی الحال جو ذمہ داری ملی ہے اس پر ہی توجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم