حکومت کا ذیابطیس اور ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے مفت علاج، آگاہی مہم چلانے کا اعلان

پیر 27 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں حکومت نے قومی سطح پر ذیابطیس اور ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے پروگرام کے لیے پی سی ون منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے سکریننگ، تشخیص اور سرکاری سطح پر مفت علاج  اور آگاہی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائےصحت کا اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرا صحت اور ںمائندگان نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے مختلف موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی  اور متفقہ فیصلے کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق نگراں وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ نگراں حکومت قومی سطح پر ذیابطیس پروگرام کا آغاز کر رہی ہے جس کے لیے  6.8 بلین روپے کا پی سی ون منظور ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت ذیابطیس کی سکریننگ  تشخیص اور علاج سرکاری سطح پر مفت کیا جاے گا جب کہ اس کی روک تھام اور پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

نگراں وفاقی وزیر صحت نے یہ بھی بتایا کہ قومی سطح پر ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے پروگرام کا بھی آغاز کیا جارھا ہے جس کے لیے 35.4بلین روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔

 

قومی سطح پر ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی ہے۔ نگراں وزیر اعظم پاکستان اس ٹاسک فورس کے چیئرمین ہوں گے۔اس کے پروگرام کے تحت ملک بھر میں ہیپا ٹائٹس کی سکریننگ، تشخیص اور علاج فراہم کیاجائے گا۔

ڈاکٹر ندیم نے مزید کہا کہ قومی صحت سپورٹ پروگرام کا اجرا کیا جا رہا ہے جس کے تحت بنیادی حفظان صحت پروگرام کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جائے۔

ڈاکٹر ندیم جان نے اجلاس کو بتایا کہ 5 سو بنیادی مراکز صحت 8 جنوری 2024 تک مکمل اَپ گریڈ کر دیے جائیں گے جو کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوزائیدہ بچوں کی حفظان صحت کے لیے قومی سطح پر ایک مربوط حکمت عملی بھی بنائی جارہی ہے ۔ جس کے لیے پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹرز میں ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، اس کے لیے ضروری ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گلوبل فنڈز کے تعاون سے چلنے والے ٹی بی، ملیریا اور ایچ آئی وی کی روک تھام میں درپیش آنے والے مسائل کو حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم