شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ’ ڈیوک ‘ اور ’ ڈچز‘  کے خطابات سے بھی محروم ہوسکتے ہیں

بدھ 1 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شہزادے ہیری ( ڈیوک آف سسیکس ) اور ان کی اہلیہ ( ڈچز آف سسیکس ) میگھن مارکل  کے خطابات ’ ڈیوک ‘ اور’ ڈچز ‘ خطرے میں پڑ گئے ہیں ۔

برطانوی اخبار ’ ایکسپریس ‘ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ ایک ایسا بل پاس کرنے پرغور کر رہی ہے جس کی وجہ سے پرنس ہیری اور میگھن مارکل  کے ’ ڈیوک ‘ اور’ ڈچز  ‘ کے  خطابات خطرے میں پڑسکتے ہیں۔

کنزرویٹو پارٹی کے ممبر آف پارلیمنٹ  باب سلی پرائیویٹ ممبر بل پیش کرنے کی کوشش میں ہیں جس سے پرنس ہیری اور میگھن  مذکورہ بالا خطابات منسوخ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ  دوم نے شہزادہ ہیری اور میگھن کو ’ ڈیوک ‘ اور’ ڈچز  ‘ آف سسیکس کے خطابات پانچ برس قبل ان کی شادی کے موقع پردیے تھے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن2020 میں شاہی خاندان کے خطابات سے دستبردار ہو گئے تھے لیکن ان کے ’ ڈیوک ‘ اور ’ ڈچز ‘ کے خطابات برقرار رہے ۔

شاہی خاندان سے متعلق امور کے نامہ نگار جوناتھن سیسرڈوٹی نے ’ فاکس نیوز‘ کو بتایا کہ باب سلی کی طرف سے پرائیویٹ بل متعارف کروانے کا مقصد 1917کے ’ خطابات سے محرومی کے قانون ‘ میں ترمیم کرنا ہے جو جنگ عظیم کے دوران میں جرمن شاہی خاندان سے برطانوی خطابات واپس لینے کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔

’ ڈیلی ایکسپریس ‘ کے مطابق رائے عامہ  کے ایک حالیہ جائزے میں 96 فیصد قارئین نے اس اقدام کی حمایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں