’ویرو! آج آپ کی خیر نہیں‘ جنید خان نے ویرات کوہلی کو ایسا کیوں کہا؟

جمعرات 30 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔

2017 میں چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ میں جنید خان نے اپنی شاندار بولنگ سے ویرات کوہلی کو آؤٹ کردیا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی میچ کے بعد ویرات کوہلی نے جنید خان سے کہا کہ ایک دفعہ ایسا ہوگیا ہے لیکن دوبارہ نہیں ہوگا۔

پوڈ کاسٹ میں جنید خان نے بتایا کہ جب انہوں نے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے ویرات کوہلی کو آؤٹ کیا تو شروع انہیں یہ عام بات لگی لیکن پھر ویرات کوہلی نے ان سے کہا کہ ’یہ تو پہلا میچ تھا، اب آگے دیکھیں گے۔‘

جنید خان نے بتایا کہ دوسرے میچ میں بھی یہی ہوا اور تیسرے میں بھی یہی ہوا، ’میں نے پھر ویرات سے کہا کہ ویرو!  آج آپ کی خیر نہیں۔‘

جنید خان نے بتایا کہ یونس خان نے ان سے کہا کہ اب اس کو آؤٹ کرنا ہے،

چنانچہ  ویرات کوہلی کو میں نے آؤٹ کیا اور ان کا کیچ یونس خان نے پکڑا تھا‘۔’

اس موقع پر جنید خان نے بتایا کہ انہوں نے کرکٹ میں مہارت ظہیر خان کو دیکھ کر اور ان کی نقل کر کے حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جتوانے کے لیے بہت فخر محسوس کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ میں مزید آگے آئے۔

جب نادر علی نے جنید خان سے ملک سے باہر کسی اور ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت فخر سے پاکستانی ٹیم کا حصہ بنے تھے، وہ کسی اور ٹیم کے لیے کھیلنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ اسٹار(پاکستانی کرکٹ کیپ) پہن لیا تو جینا مرنا اسی کے ساتھ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جے ڈی وینس کا پاکستان کی قیادت کو خراجِ تحسین، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو سراہا

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور