پاکستان اور کویت کے درمیان اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے 7معاہدوں اور 3مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

بدھ 29 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور کویت نے تحفظ خوراک، زراعت، پن بجلی، معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے 7معاہدوں اور 3مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کویت کے فرسٹ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور برادرانہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کر کے مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور کویت کے فرسٹ ڈپٹی وزیراعظم نے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

ریاست کویت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں بشمول فوڈ سیکیورٹی، زراعت، پن بجلی، پینےکے لیے صاف پانی کی فراہمی اور کان کنی کی سرگرمیوں میں تعاون کے لیے کان کنی فنڈ کا قیام، ٹیکنالوجی زونز ڈویلپمنٹ اور مینگروو کے تحفظ سمیت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے 7 معاہدوں اور ثقافت اور آرٹ، ماحولیات اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون کے لیے 3 مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی رفتار پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے قریبی رابطے میں رہنے اور پاکستان اور کویت تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے تیز رفتار اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے کویت کے ساتھ ان معاہدوں کو ان کامیابیوں میں ایک اور سنگ میل قرار دیا جو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے پلیٹ فارم سے ملک کے لیے سامنے آرہی ہیں۔ وزیر اعظم نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوپ 28 میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے

دریں اثنا نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی 28ویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئے۔

وزیراعظم 28ویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔ وزیراعظم یکم اور 2 دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کے ہمراہ نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگراں وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگراں وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28 میں شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم طارق رحمان کا بنگلہ دیش میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور

شمالی کوریا نے 10 سے زیادہ بیلسٹک میزائل سمندر میں داغ دیے

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے