پاکستان کی قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے انڈونیشیا میں پھنسے اپنے 2 طیاروں کے لیے لیزنگ کمپنی کو 13 ملین ڈالر ادا کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ان طیاروں کے لیے مذکورہ لیزنگ کمپنی کو 26 ملین ڈالر ادا کرنا تھے اور اب ان طیاروں میں سے ایک آئندہ ایک دو روز میں پاکستان پہنچ جائے گا۔
مزید پڑھیں
ان دونوں طیاروں کے آنے سے پی آئی اے کے بیڑے میں مزید 2 ائیربس 320 ساختہ طیاروں میں اضافہ ہو جائے گا اور پی آئی اے میں ائیربس طیاروں کی کل تعداد 16 ہوجائے گی۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق دوسرا طیارہ بھی چند روز میں پی پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل ہو جائے گا۔
پی آئی اے کے طیاروں کا معاملہ گزشتہ 2 سال سے التوا کا شکار تھا، ان طیاروں کی ری ڈیلوری کے لیے سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کا اعلی سطح کا وفد لیزنگ کمپنی سے مذاکرات کے لیے ملائیشیا گیا تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے 2 ائیر بس اے 320 طیارے لیزنگ کمپنی سے تنازعہ کے سبب ستمبر 2021 سے جکارتہ میں کھڑے تھے، پی آئی اے نے ری ڈلیوری چارجز بچا کر ان طیاروں کو 26 ملین ڈالر کے عوض خریدا ہے۔