عام انتخابات 2024 کا شیڈول آج جاری کردیا جائے گا

جمعہ 15 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات 2024 کا شیڈول جمعہ 15 دسمبر کو جاری کردیا جائے گا۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابی شیڈول جمعے کو جاری ہوجائے گا۔ عمر حمید نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کا حکم ہے لہٰذا اس پر لازماً عمل ہوگا۔

جب سیکریٹری الیکشن کمیشن سے استفسار کیا گیا کہ کیا عام انتخابات 8 فروری 2024 کو ہوجائیں گے تو اس پر انہوں نے کہا کہ ’جس طرح سپریم کورٹ نے ہدایات دی ہیں، ویسا ہی ہوگا‘۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے بیوروکریسی سے لیے جانے والے ریٹرننگ افسران والے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے الیکشن کمیشن کو آج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست بھی ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں سندھ طاس معاہدے پر عالمی سیمینار، بھارتی اقدامات خطے کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار

روزگار، تعلیم، صحت اور ڈیجیٹل معیشت، افتخار گیلانی کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے روڈ میپ سامنے آگیا

گل پلازہ سانحہ: جوڈیشل کمیشن کی 78 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظرعام پر آگئی، اہم انکشافات

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری پاکستان کے مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیر خزانہ

پمز آتشزدگی: وزیراعظم کی بچے کی جان بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے انعام کی منظوری

ویڈیو

ہمارا نظامِ صحت سڑ چکا، سانحہ پمز کی انکوائری رپورٹ سے تمام حقائق سامنے آجائیں گے، وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کراچی پاسپورٹ آفس اور ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات میں اضافے کا اعلان

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں