پاکستانی کوہ پیما نے 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیوں پر نظریں جمالیں

جمعہ 3 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیوں کو سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں جن میں سے وہ 10 چوٹیاں پہلے ہی سر کر چکے ہیں۔

اپنے اس نئے ہدف پر نظریں جمائے 20 سالہ شہروز کاشف لاہور سے نیپال روانہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں۔

شہروز دنیا کے دوسرے سب سے اونچے پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے والے کم عمر ترین شخص ہیں۔ وہ  جمعرات کی شب اناپورنا 8091 میٹر بلند اور دھولاگیری 8167 میٹراونچی چوٹی کو سر کرنے کے لیے نیپال روانہ ہوئے ہیں جبکہ دیگر چوٹیوں کے لیے وہ چین جائیں گے۔

اپنے والدین کے ساتھ ساتھ دیگر حامیوں اور خاندان کے افراد کو الوداع کہتے ہوئے شہروز نے 8 ہزار میٹر سے اوپر کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر کے پاکستان کا پرچم نئی سربلندیوں پر لہرانے کے ہدف کا اعلان کیا۔

قومی کوہ پیما اس سے پہلے 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں جن میں ایورسٹ، کے ٹو، کنچنجنگا، لوٹسے، مکالو، مناسلو، براڈ چوٹی، نانگا پربت، گاشربرم 1 اور گاشربرم 2 شامل ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما نیپال اور چین میں واقع باقی چار 8000 میٹر چوٹیوں کو بھی سر کرنا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار