پرتھ ٹیسٹ: آسٹریلیا نے پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی

اتوار 17 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پرتھ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا نے 5 کھلاڑی آؤٹ پر 233 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کر دی اس طرح پاکستان کو 450 رنز کا ہدف ملا، جس کے مقابلے میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا، بلے باز آسٹریلین بولرز کا مقابلہ نہ کر سکے اور ساری ٹیم 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 360 رنز سے شکست دے دی۔

عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد ون ڈاؤن آنے والے کپتان شان مسعود بھی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ امام الحق 10 رنز بنا کر مچل اسٹارک کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم 14 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ سرفراز احمد 10 گیندوں پر 4 رنز بنا کر مچل اسٹارک کے ہاتھوں ہی آؤٹ ہوئے۔

آغا سلمان نے 11 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور رن آؤٹ ہوئے،  فہیم اشرف 22 گیندوں پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عامر جمال 4 گیندوں پر 4 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے۔ خرم شہزاد پہلی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

مچل اسٹارک اور جوش ہیزلووڈ نے 3،3 نیتھن لیون 2 اور پیٹ کمنز نے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ ایک کھلاڑی کو مارنس لیبوشین نے رن آؤٹ کیا۔

کھیل کا چوتھا روز:

آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیلنا شروع کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ بولر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کی۔ خرم شہزاد نے 45 رنز پر اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ عثمان خواجہ 68 جبکہ مچل مارش 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

تیسرا روز:

پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا۔ دن کے آغاز پر خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا، جب کہ بابر اعظم کو 21 رنز پر مچل مارش نے پویلین لوٹایا۔

امام الحق کو 62 رنز پر نیتھن لائن نے، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچیل اسٹارک نے جب کہ سعود شکیل 28 رنز پر جوش ہیزل ووڈ اور فہیم اشرف9 رنز پر پیٹ کمنز کا شکار بنے ، عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی 4 رنز پر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

دوسرا روز:

دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔

دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ٹیسٹ کا پہلا روز:

میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مہمان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگز میں 4 چھکے اور 16 چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات: وادی کی 5 نشستوں کے نتائج آگئے، ن لیگ نے 3، پیپلز پارٹی نے 2 نشستیں جیت لیں

آزاد کشمیر انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ایسے نتائج کسی صورت قبول نہیں ہوں گے، راجا پرویز اشرف

ایل اے 44 ویلی 5: ن لیگ کے امیدوار احمد رضا قادری بھاری اکثریت سے کامیاب

ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کرے، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام مسترد کردیا

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور