4 دن ترقی کے بعد 10 دن پیچھے چلے جاتے ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف

بدھ 20 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم 4 دن ترقی کرتے ہیں اور پھر 10 دن پیچھے چلے جاتے ہیں، ہم ان حادثات سے کئی بار دوچار ہوچکے ہیں۔ ارد گرد والے تو چاند پر پہنچ گئے ہیں جبکہ ہم زمین سے ہی نہیں اٹھ پا رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے 14ویں پارلیمانی اجلاس کے دوران میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں تو لوگ بیروزگاری سے نکل کر روزگار حاصل کر رہے تھے، غربت کی لکیر سے نکل رہے تھے۔ مہنگائی کی شروعات عمران خان کے دور میں ہوئی، ہمارے دور میں تو لوگ خوش تھے اور کہہ رہے تھے کہ اگلی حکومت بھی نواز شریف کی ہوگی۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بھی کہہ دیا ہے کہ ہمیں نواز شریف کو نکالنے کا ایجنڈا دیا گیا تھا، اسی لیے 3 سماعتوں میں ہی اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا۔ پتا نہیں انہوں نے بلیک لا ڈکشنری کہاں سے لائی، جس کو دیکھنے کے بعد میرے خلاف فیصلہ سنایا گیا۔ میں آج بھی پوچھتا ہوں کہ جھوٹے مقدمات بنانے کی کیا ضرورت تھی۔

انہوں نے کہا کہ کس ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے کو گھر بھیج دیا جائے، انہی وجوہات کی بنا پر آج  ملک اس دہانے پر کھڑا ہے۔ ہمیں نکالنا تھا اور ایک شخص کو لانا تھا، یہی ایجنڈا تھا، اسی لیے ہمیں پانامہ سے اکامہ پر لا کر نکالا اور اس کو صادق اور امین بنا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو 4 سال میں ختم کرنا آسان کام نہیں ہے ہم نے کر کے دکھایا ہے، ہمارے علاوہ آج تک موٹر ویز کس نے بنائی ہیں، آج لوگ آسانی سے میٹرو بسس پر سفر کررے ہیں اس سے لیے پہلے کس نے بنائی ہیں یہ بسیں۔ 4 روپے کی روٹی تھی آج 20 سے بھی مہنگی ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ