پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

جمعہ 28 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے عوام کو محدود ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے 29 اگست سے 31 اگست تک کی مدت کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 58 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 342 روپے 60 پیسے سے کم ہو کر 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی سابقہ قیمت 371 روپے 61 پیسے سے گھٹ کر نئی قیمت 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp