محمد رضوان کی آسٹریلیا کی مسجد میں دعوتِ تبلیغ

اتوار 24 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی مسجد میں دعوت تبلیغ کی بنائی گئی ویڈیو جاری کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر محمد رضوان نے ویڈیو کلپ جاری کیا، جس میں انہیں میلبورن کی مسجد میں منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو درس دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ وکٹ کیپر نے لکھا کہ ’میلبورن کی مسجد میں ’اللہ‘ کے دین پر تقریر کی۔‘

ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی شائقین کرکٹ اور مداحوں کی جانب سے بے پناہ محبت اور تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہیں۔ محمد رضوان نے سال 2022 میں نیوزی لینڈ کی کرائسٹ چرچ مسجد میں دعوت تبلیغ دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آسٹریلیا میں موجود ہے، قومی ٹیم پہلا مقابلہ پرتھ میں ہار چکی ہے۔ دوسرا ٹیسٹ میلبورن میں 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!